ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زینب واقعہ کے بعد قصور کو سیف سٹی بنانے کا فیصلہ، ہنگامی عملدرآمد شروع

زینب واقعہ کے بعد قصور کو سیف سٹی بنانے کا فیصلہ، ہنگامی عملدرآمد شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: زینب قتل کیس کے بعد وزیراعلی پنجاب کا سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نےسی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیلئے سروے اوراقدامات شروع کردیئےگیے۔

قصور میں سیف سٹی منصوبے کے حکم پر ہنگامی عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے شہر کے اہم مقامات پر کیمرے لگانے کے لیے سروے ٹیم قصور پہنچ گئی ہے۔ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ حساس مقامات  پلازوں، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، یونیورسٹیزاور اہم شاہراؤں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائینگے۔

 ان کیمروں میں ایسا سافٹ ویئر لگایا جائے گا جو انسان کے چہرے کو نمایاں کرے گا۔ سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ کیمروں کی تنصیب سے قصور شہر میں جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی۔