کھلے مصالحہ جات، رنگ کی گئی دالیں اب نہیں بک سکیں گی،ڈی جی فوڈ اتھارٹی

13 Jan, 2018 | 05:22 PM

طاہر جمیل: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے مسلم ٹاون میں اکبری منڈی ایسوسی ایشن سے ملاقات کی۔ملاقات میں اکبری منڈی کو ماڈل منڈی بنانے کی تجویز دے دی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے اکبری منڈی ایسوسی ایشن کو پنتالیس روز میں اصلاح کا وقت دے دیا۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ دو سال میں تمام چیزیں پیکنگ میں فروخت کی جائیں گی۔غیر معیاری اشیا کو مارکیٹ سے ختم کر دیا جائے گا۔

ایسوسی ایشن کے صدر اظہر اقبال اعوان کا کہنا تھا کہ اکبری منڈی میں ملاوٹ مافیا کافی حد تک ختم کر دی گئی ہے۔ مزید بہتری کے لیے فوڈ اتھارٹی کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔

ملاقات میں کھلے مرچ مصالحوں پر جنوری 2019 سے پابندی لگانے کے حوالے سے لائحہ عمل پر بات چیت بھی کی گئی۔

مزیدخبریں