عشہ خان:ایف آئی اے نے کارروائی کر کے خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا اور ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سیل نے کاروائی کر خواتین کوبلیک میل کرنیوالاملزم آصف گرفتار کر لیا۔ ایف آئی کے ڈپٹی ڈائرکٹر خالد انیس کا کہنا تھا کہ ملزم خواتین کو تین سال سے زائد عرصے سے بلیک میل کر رہا تھا۔
جس پر ملزم کوآشیانہ روڈ پرچھاپہ مارکرگرفتارکیا گیا۔ ملزم کےموبائل سےبلیک میل کرنیوالاڈیٹابرآمد کیا گیا ہے اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے اہلکارآصف اقبال،عبیداللہ،حافظ زبیرنے کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔