یونانی ایمبیسیڈر دیمیٹریوس کا 5 رکنی وفد کے ہمراہ لاہور میوزیم کا دورہ

13 Jan, 2018 | 01:44 PM

عثمان زہیر: یونانی ایمبیسیڈر دیمیٹریوس زوٹوس نے میوزیم میں رکھے قدیم نوادرات کو محفوظ بنانے پر میوزیم انتظامیہ کو شاباش دی۔ یونانی ایمبیسیڈر نے کہا کہ تین سال سے لاہور میوزیم دیکھنے کی خواہش تھی جو بآلاخر آج پوری ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق یونانی ایمبیسیڈر دیمیٹریوس زوٹوس نے کہا کہ لاہور ایک تاریخی شہر ہےجس کی اپنی ثقافت اورپہچان ہے۔ اور وہ میوزیم کا دورہ کرنے پر بہت خوش ہیں۔ دیمیٹریوس زوٹوس نے کہا کہ گندھار اور بدھا کی نوادرات قابل دید ہیں۔ انہوں نے ہندو، بدھ اور چین کی گیلری سمیت میوزیم کی دیگر گیلریز کا دورہ کر کے میوزیم انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔ پاکستانی تاریخ کے حوالے سے گائیڈ نے یونانی ایمبیسیڈر کو قدیم سکہ جات بارے بریفنگ دی۔ ڈپٹی ایمبیسیڈر ایدامانتیہ نت تو نےمیوزیم میں رکھے نوادرات کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

اس موقع پر ڈپٹی ایمبسیڈر یونان ایدامانتیہ کلوٹسا، قونصل جنرل آف یونان شہباز آغا حیدر ہیڈ آف کمیونیکشن ایدریوس، ہیڈ آف کونسلر سیکشن کلیمس بھی موجود تھے.

مزیدخبریں