ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان نے شہباز شریف کو بڑا چیلنج دے دیا

پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان نے شہباز شریف کو بڑا چیلنج دے دیا
کیپشن: City42 - Abdul Aleem Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نےوزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو چیلنج دیا ہےکہ   اگر  آپ ثابت کردو کہ میں نے کسی زمین پر قبضہ کیا تو  میں سیاست چھوڑ کر قوم سے معافی مانگ لوں گا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف گزشتہ دس سالوں سے وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں۔ ذرا بتائیں تو وہ کونسی زمینیں ہیں جن پر عبدالعلیم خان نے قبضہ کیا ہے۔ ایک مرلہ زمین پر بھی قبضہ ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ کر قوم سے معافی مانگ لوں گا۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کے بعدان کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ الیکشن لڑنے کے بعد ایل ڈی اے اور نیب نے نوٹسز لینے شروع کر دیئے۔ ظفر حجازی نے بھی انہیں نوٹس بھیجے۔ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پر ایل ڈی اے ، نیب کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز کو ختم کیا گیا۔ ہائیکورٹ نے اپنے نوٹس میں لکھا کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں انہیں ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں