(سٹی 42):کاہنہ مین بازار میں آگ لگنے سے7 دکانوں میں پڑا لاکھوں روپے مالیت کاقیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا، ریسیکیو ٹیمیوں نے ایک گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پالیاتاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے کاہنہ مین بازار میں صبح سویرے دو منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 5 کپڑے کی اور 2 کاسٹمیٹک کی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آسمان پر دھوئیں کے سیاہ بادل چھا گئے، آگ لگنے سے دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں