ارفع کریم جیسی ذہین بیٹیاں ملک کیلئے باعث فخر ہیں: شہباز شریف

13 Jan, 2018 | 10:20 AM

(عمر اسلم) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کم عمر ماہر ارفع کریم کی چھٹی برسی کے موقع پر اپنے  پیغام میں کہا کہ ارفع کریم اپنی خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی، مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ آئی ٹی پروفیشنل ارفع کریم نئی نسل کیلئے عزم وہمت کی علامت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا تھاکہ ارفع کریم پاکستان کی ہونہار، ذہین اور قابل بیٹی تھی۔ ارفع کریم نے کم عمری میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ارفع کریم نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرکے دنیا کو یہ باور کرایا کہ پاکستانی بچے و بچیاں سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں کسی سے پیچھے نہیں۔

انہوں  نے کہاکہ ارفع کریم نے اپنی خداداد صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ ارفع کریم جیسی ذہین بیٹیاں ملک کیلئے امید کی کرن اور باعث فخر ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم کی اس ہونہار بیٹی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں جو دیا جلایا وہ ہمیشہ روشن رہے گا۔ 

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں