ظلم ، ناانصافی کے خلاف پوری قوم ایک پیج پر آگئی ہے:ڈاکٹر طاہر القادری

13 Jan, 2018 | 12:01 AM

 (قذافی بٹ):پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سترہ جنوری کے جلسے میں آصف علی زرداری اور عمران خان کی شرکت کا خیر مقدم کیا ہے۔ عوامی تحریک خواتین ونگ نے تیرہ جنوری کو پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔

ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آصف زرداری اورعمران خان کی طرف سے مال روڈ احتجاج میں شرکت کے اعلان کا خیر مقدم کر تا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف پوری قوم ایک پیج پر آگئی ہے۔ انسانوں کا شکار کھیلنے والی پولیس’’ شریف جونیئر‘‘ کے دس سالہ اقتدار کا تحفہ ہے۔ نا انصافی کے خاتمہ کے لیے کسان، مزدور،کلرک مال روڈ احتجاج میں شریک ہوں گے۔عوامی تحریک ویمن لیگ نے بھی 13جنوری کو لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں