علی ساہی:پنجاب پولیس میں6ہزاربھرتیوں کیلئےشیڈول کوحتمی شکل دیدی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق امیدواروں کےفارمزکی سکروٹنی مکمل ہوگئی،لاہورسمیت تمام ریجنزمیں کانسٹیبلان کی سیٹیں مختص کی گئیں ہیں۔
لاہورریجن ں کیلئے530،ملتان539،بہاولپورریجن549کانسٹیبلان،ڈی جی خان622،فیصل آباد632اورسرگودھاریجن میں642کانسٹیبلان کی سیٹیں مختص کی گئیں ہیں۔
بھرتی کیلئے1لاکھ30ہزارسےزائدامیدواروں کےفزیکل ٹیسٹ،دوڑکیلئےتاریخیں مقرر کر دی گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق 17سے25فروری تک تمام اضلاع میں جسمانی پیمائش ودوڑکےٹیسٹ ہونگے،ڈی آئی جیزکی سربراہی میں3رکنی بورڈزجسمانی ودوڑکےٹیسٹ لیں گے۔
فزیکل ٹیسٹ پاس کرنیوالےامیدواران کواگلےمہینےتحریری ٹیسٹ کیلئےطلب کیا جائے گا۔کانسٹیبلان کی بھرتی پنجاب انفورسمنٹ اینڈریگولیٹری اتھارٹی کی معاونت کیلئے کی جارہی ہے۔

کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
