ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنیوالے 7 افسران سمیت 16 گرفتار

افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنیوالے 7 افسران سمیت 16 گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: ایف آئی اے نے افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے والے گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے  پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے 3 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور نادرا کے 4  افسران سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے انٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے والے بین الاقوامی ریکٹ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن  کے 3 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 4 ایجنٹس اور 5 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

ایک دوسری کارروائی میں جعلی دستاویزات پر شناختی کارڈ تیار کرنے میں ملوث نادار کے 4 افسران اور ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

 ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی نادرا اور پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد کی شکایت پر عمل میں لائی گئی جس کے دوران مجموعی طور پر 16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس کی روشنی میں افغان باشندوں کے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے میں ملوث مزید نادرا اور پاسپورٹ اینڈ امیگریشن افسران اور ایجنٹوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔