اویس کیانی : صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے بی اے پی کے رہنما سردار خالد مگسی حکومت سازی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے بی اے پی کے رہنما سردار خالد مگسی کو ٹیلی فون کیا، انہوں نے سردار خالد مگسی کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے حکومت سازی میں سردار خالد مگسی کو شمولیت کی دعوت دی، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔