ایف آئی اے لاہور کا فرح گوگی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ

13 Feb, 2024 | 07:10 PM

عرفان ملک : ایف آئی اے لاہور نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا۔ 

ایف آئی اے لاہور نے فرح گوگی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کر لیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فرح گوگی اپنے خلاف جاری تحقیقات سے بچنے کیلئے ملک سے پہلے ہی فرار ہے۔ ایف آئی اے کے پاس منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ فرح گوگی نے کرپشن، رشوت ستانی، غیرقانونی سیاسی اثر و رسوخ اور دباؤ سے اربوں روپے کمائے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران فرح گوگی کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹ ملنے کا انکشاف ہوا تھا۔

انٹرپول کے ذریعے فرح گوگی کوگرفتار کرکے پاکستان لایا جائے گا۔ 

مزیدخبریں