انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ سے اہم خبر آگئی

13 Feb, 2024 | 05:48 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: انٹربینک میں سستا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید  مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 31 پیسے کا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوکر  281.32 روپے کا ہوگیا. اوپن مارکیٹ میں یورو 23 پیسے کمی سے 302.35 روپے، برطانوی پاونڈ 23 پیسے اضافے سے  354.88 روپے ،  سعودی ریال 1 پیسے بڑھ کر 74.91 روپے کا ہوگیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 1 پیسے کمی سے  76.84 روپے کا ہوگیا۔ 
 

مزیدخبریں