اربوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر واسا کے متعدد دفاتر و ڈسپوزلز کے بجلی کنکشن منقطع

13 Feb, 2024 | 05:44 PM

Imran Fayyaz

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو نے اربوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر واسا کے متعدد دفاتر اور ڈسپوزلز کے کنکشن منقطع کر دیئے۔
 چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر واسا کے کنکشن منقطع کئے گئے،لیسکو حکام کے مطابق واسا کے ذمے لیسکو کے پانچ ارب چھیانوے کروڑ روپے رقم واجب الادا ہے، متعدد بار مطالبے کے باوجود واسا حکام کی جانب سے واجبات ادا نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے دفاتر اور ڈسپوزلز کے کنکشن منقطع کئے گئے۔

 لیسکو چیف شاہد حیدر کے مطابق واجبات کی ادائیگی تک واسا کے کنکشن بحال نہیں کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں