ویب ڈیسک : لاہور ہائیکورٹ نے (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کی پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے محمد خان مدنی کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار نے کہا کہ مجھے 1100 ووٹوں سے شکست دلوائی گئی، فارم 45 کے مطابق میں جیت چکا تھا لیکن فارم 47 میں حمزہ شہباز کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔
درخواست گزار نے عدالت سے فارم 45 کے نتائج جاری کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی۔
عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد اسے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔