سیاسی صورتحال میں اہم پیشرفت، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا مل کر چلنے پر غور

13 Feb, 2024 | 03:50 PM

حسن علی : موجودہ سیاسی صورتحال میں ایک اور پیشرفت سامنے آئی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے مل کر چلنے پر غور کیا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی کےآزادامیدواروں کی جماعت اسلامی میں شمولیت متوقع ہے۔ بانی پی ٹی آئی اورجماعت اسلامی کی قیادت کےرابطےکےبعدکمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

دونوں جماعتوں کی مزید مشاورت کیلئے 3،3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ پی ٹی آئی کی کمیٹی میں بیرسٹرگوہرعلی خان، اعظم سواتی اورعلی امین گنڈاپور شامل ہوں گے، جبکہ جماعت اسلامی کی کمیٹی میں لیاقت بلوچ، پروفیسرابراہیم اورعنایت اللہ خان شامل ہوں گے۔ دونوں کمیٹیاں جلد ہی ٹی او آرز طے کریں گی، ٹی اوآرز کی حتمی منظوری دونوں جماعتوں کی قیادت کی جانب سےدی جائے گی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں معاملات کو آگے بڑھانے کیلئے مشاورت کریں گے، حتمی معاملات طے کرنے کے بعد پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی میں اتحاد ہوگا۔ 

مزیدخبریں