پی ایس 80 خیرپور سےالیکشن جیتنے والے پی پی رہنماعبدالعزیز جونیجو کا انتقال

13 Feb, 2024 | 03:49 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)2024 کے عام انتخابات میں پی ایس 80 خیرپور کی نشست اپنے نام کرنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالعزیز جونیجو انتقال کرگئے۔

 ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما عبدالعزیز جونیجو کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور زیرِعلاج تھے, آج صبح وہ آغا خان ہسپتال کراچی میں انتقال کرگئے،عبدالعزیز جونیجو 8 فروری کے عام انتخابات  میں 52131 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ عبدالعزیز جونیجو پی ایس 80 خیرپورناتھن شاہ سے الیکشن میں کھڑے تھے۔

مزیدخبریں