لاہور: دسویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری

13 Feb, 2024 | 01:34 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)لاہور بورڈ نے دسویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔

پریکٹیکل امتحانات کا آغاز 16 اپریل سے ہوگا،سائنس کا پہلا پریکٹیکل امتحان فزکس کا ہوگا جبکہ فزکس کے پریکٹیکل امتحانات 24 اپریل تک جاری رہیں گے۔

 شیڈول کے مطابق دوسرا پریکٹیکل کا امتحان بائیو اور کمپیوٹر سائنس کا ہوگا،تیسرا پریکٹیکل کیمسٹری کا ہوگا۔آرٹس گروپ کے پریکٹیکل امتحانات 16 اپریل سے شروع ہو کر 4 مئی تک جاری رہیں گے۔
 
 
 

مزیدخبریں