حکومت سازی کےمعاملہ پر مشاورت کے لئے ن لیگ کا اہم اجلاس طلب

13 Feb, 2024 | 11:57 AM

Imran Fayyaz

  (ویب ڈیسک) حکومت سازی کے معاملے پر مشاورت کیلئے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔

 اجلاس میں شہبازشریف اہم رابطوں، ملاقاتوں اور آزاد امیدواروں کی ن لیگ میں شمولیت بارے قائد ن لیگ نوازشریف کو بریفنگ دیں گے،اجلاس میں مریم نوازشریف، اسحاق ڈار اور دیگر اہم ذمہ داران شریک ہوں گے جبکہ نوازشریف سے مشاورت اور انکی ہدایات کو دیکھتے ہوئے شہبازشریف ایک بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ 

مزیدخبریں