پی پی 161: آزاد اُمیدوار فرخ جاوید کی کامیابی چیلنج

13 Feb, 2024 | 11:08 AM

Ansa Awais

ملک اشرف:   پی پی 161 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فرخ جاوید کی کامیابی ہائیکورٹ میں چیلنج ہوگئی۔

 پی پی 161 سے ن لیگ کے ناکام امیدوار عمرسہیل ضیاء بٹ نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر حلقہ پی پی 161 سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

 جسٹس علی باقر نجفی لیگی رہنما عمر سہیل ضیاء کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

 واضح رہے کہ پی پی 161 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج  کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اُمیدوار فرخ جاوید 46 ہزرا 947 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ن لیگ امیدوارعمرسہیل ضیاء بٹ 28 ہزار 855 لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
 

مزیدخبریں