نمونیہ مزید 6 بچوں کی زندگیاں نگل گیا، شہر میں 175 نئے کیسز  رپورٹ

13 Feb, 2024 | 09:55 AM

Imran Fayyaz

(عظمت مجید) نمونیا کے باعث لاہور سمیت صوبہ بھر میں اموات کا سلسلہ جاری ہے،پنجاب میں خطرناک نمونیہ مزید 6 بچوں کی زندگیاں نگل گیا۔
لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیہ سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی،لاہور میں ایک روز کے دوران نمونیہ کے 175 نئے کیسز سامنے آئے۔

 رواں برس میں اب تک لاہور میں نمونیا سے 56بچوں کی زندگی کے چراغ بجھے اور  2903 بچے نمونیاکاشکار ہوئے ہیں۔ پنجاب بھر میں رواں برس نمونیا سے 275 بچے جاں بحق ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 16203بچے نمونیا سے متاثر ہوئے ہیں ۔
 
 

مزیدخبریں