سردہوائیں چلنےکاسلسلہ برقرار،لاہوردنیاکےآلودہ ترین شہروں میں چوتھےنمبرپر

13 Feb, 2024 | 09:48 AM

Imran Fayyaz

(اقصیٰ)شہربھرمیں دھنداورسردہوائیں چلنےکاسلسلہ برقرار،لاہوردنیاکےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھےنمبرپرآ گیا۔
  تفصیلات کے مطابق شہربھرمیں دھنداورسردہوائیں چلنےکاسلسلہ برقرار ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 89فیصد ریکارڈ کیاگیا،شہر میں ہوائیں 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔لاہوردنیاکےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھےنمبرپرآ گیا۔

 ملکی مجموعی صورتحال کی بات کریں تو بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ جنوب مغربی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

 منگل  کے روزموسم کی   صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ 

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم صبح کے اوقات میں مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/برفباری ہو سکتی ہے۔ تاہم نارووال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، حافظ آباد اور گرجرانوالہ میں بعض مقا مات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم کراچی اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں