روزینہ علی: معلوم ہوا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں مسلم لیگ نون کی جانب سے شراکتِ اقتدار کی پیش کش کی بیشتر رہنماؤں نے مخالفت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بیشتر اراکان نے اپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویز دی۔اپوزیشن میں بیٹھنے سے ہمیں جو پی ڈی ایم سے نقصان ہوا، تو اب اس سے بچنے اور بحال ہونے کا موقع ملے گا۔
مسلم لیگ نون کی قیادت میں حکومت مین شامل ہونے کی مخالفت کرنے والے ارکان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بنچوں پر بیٹھ کر پنجاب میں اپنے آپ کو بحال کرنے کا موقع ملے گا۔
سی ای سی کے اجلاس میں بعض ارکان کی جانب سے یہ رائے بھی آئی کہ مسلم لیگ نون کے سائے سے بھی دور رہا جائے۔