ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذاکرات کامیاب،  فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

مذاکرات کامیاب،  فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے تشکیل کردہ وزارتی کمیٹی اور سیکرٹری فوڈ کے ساتھ فلور ملز ایسویسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہو گئے، فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

تفصیلات کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن نے سرکاری گندم کا کوٹہ بیچنے والی فلور ملز سے لاتعلقی کا اعلان کردیا،ایس او پیز کے مطابق انسپیکشن ہو گی، اگر کوئی اہلکار اپنے اختیارات سے تجاوز کرے گا تو سیکرٹری فوڈ کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 ٹرکنگ پوائنٹس پر سکیورٹی فراہم کی جائے گی، صوبے سے باہر گندم کی ترسیل کے مطالبہ پر فوڈ ڈیپارٹمنٹ غور وخوض کے بعد تین دن میں حکومت کو اپنی سفارشات پیش کرے گا، سٹہ بازی کے ایکٹ میں آٹا کی شق کی واپسی پر حکومت قانونی اداروں سے مشاورت کرے گی اور سسٹم کو شفاف بنایا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کو   وزیر اعلیٰ آفس مذاکرات کیلئے بلایا گیا تھا۔ 

Bilal Arshad

Content Writer