پی ایس ایل دنیا کی سب سے مشکل لیگ ہے،عماد وسیم

13 Feb, 2023 | 07:25 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہاہے کہ کھلاڑیوں کے آنے جانے سے ٹیم نہیں بنتی ،ٹیم کھلاڑیوں کی کارکردگی سے بنتی ہے، بابر اعظم کی کراچی کنگز کیلئے بڑی خدمات ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہاکہ سینئرکھلاڑی مشکل وقت میں اچھا مشورہ دیتے ہیں ،شعیب ملک ایک سینئر کھلاڑی ہیں ،دنیا میں جس طرح ٹی 20 کھیلی جاتی ہے ہم اسی طرح کھیلنا چاہتے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ میں کبھی نہیں کہا محمد رضوان اچھا کھلاڑی نہیں ہے ، رضوان نے وقت کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے۔

 کپتان کراچی کنگز نے کہاکہ آگے سوچنے کا کوئی گول نہیں ،مستقبل کا کسی کو علم نہیں ،اس وقت پی ایس ایل ہمارے گول ہیں،عماد وسیم کاکہناتھا کہ میں نے پاکستان کرکٹ میں دوستی یاری نہیں دیکھی ،میں دوستی یاری کا قائل نہیں ہوں ،کسی بھی کھلاڑی سے ذاتی مسئلہ نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل سیزن 8 کے گانے اچھے ہیں ،پی ایس ایل نے قومی ٹیم کو کھلاڑی دیئے ہیں ،پی ایس ایل دنیا کی سب سے مشکل لیگ ہے ،مجھے کپتان فرنچائزر نے بنایا ہے۔

مزیدخبریں