قوم چیئرنگ کراس دھماکے میں ہونیوالے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی‘ وزیراعلیٰ پنجاب

13 Feb, 2023 | 05:57 PM

Bilal Arshad

This browser does not support the video element.

(علی رامے) چیئرنگ کراس دھماکے میں ہونے والے شہداء کی6ویں برسی پر وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کیولری گراؤنڈ قبرستان جاکر فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو ربھی ان کے ہمراہ تھے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اورآئی جی پولیس نے شہید کیپٹن ریٹائرڈسید احمد مبین کی قبر پر پھول چڑھائے، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیئرنگ کراس پر 6سال قبل ہونے والے دھماکے کے شہداء آج بھی ہمارے دلوں میں بستے ہیں اور ہمیشہ بستے رہیں گے اور قوم شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

چیئرنگ کراس دھماکے کے شہداء کی چھٹی برسی کے موقع پر اپنے  پیغام میں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ آج کا دن بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔پنجاب حکومت شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔پولیس شہداء ہمارا مان ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے شہید ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سید احمد مبین، شہید ایس ایس پی آپریشن لاہور زاہد گوندل اور دیگر پولیس اہلکاروں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اورکہا کہ شہداء نے عظیم مقصد کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔قوم پنجاب پولیس کے شہید افسروں ،اہلکاروںکی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔

 محسن نقوی نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) احمد مبین ، ایس ایس پی آپریشن زاہد گوندل اوردیگرافراد نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔

مزیدخبریں