پاک فضائیہ کے طیارے کے ذریعے ترکیہ میں پھنسے پاکستانی طلباء اور خاندانوں کا بحفاظت انخلاء

13 Feb, 2023 | 05:18 PM

Bilal Arshad

 ویب ڈیسک: پاک فضائیہ کا آئی ایل۔78 طیارہ ترکیہ کے زلزلہ زدگان کو امدادی سامان فراہم کرنے کے مشن کی کامیاب تکمیل کے بعد واپس نور خان ایئر بیس پہنچ گیا۔

 ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی کوششوں سے علاقے میں پھنسے پاکستانی طلباء اور خاندانوں کو آئ ایل۔78 کے ذریعے باحفاظت وطن واپس لایا گیا۔

 پاکستانی طلباء اور خاندانوں نے انہیں پاکستان واپس لانے اور بیرون ملک قدرتی آفت میں پھنسے ہم وطنوں کو بچانے میں پاک فضائیہ کی مجموعی کوششوں کو سراہا۔ این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کی معاونت سے پاک فضائیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے اس نوعیت کے دیگر آپریشنز جاری ہیں۔

مزیدخبریں