ویب ڈیسک: آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کےچیئرمین طارق وزیرعلی کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھرمیں آئل کی کوئی کمی نہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ چیئرمین آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن طارق وزیرعلی نے کہا کہ ملک میں تیل کی ڈیمانڈ 14لاکھ ٹن ضرورت ہے، جتنی ڈیمانڈ ہے اتنا آئل پہنچ رہاہے اور اس وقت ملک بھر میں آئل کی کوئی کمی نہیں۔
طارق وزیر نے کہا کہ وقتی طورپر ایل سیزکا مسئلہ درپیش ہے لیکن کمپنیوں نے آئل سپلائی بڑھا کر صورت حال نارمل کردی، ہم چاہتے ہیں کہ وزیر پیٹرولیم ہمارے مسائل حل کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی ایک وجہ بنی تھی، ذخیرہ اندوزی روکنا اوگرا اور انتظامیہ کاکام ہے البتہ ہم ایک پیج پر آگئے ہیں امید ہے آئندہ اس طرح کا مسئلہ نہیں ہوگا۔