ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کے انتخابات پر مشاورت کیلئے الیکشن کمیشن کا وفد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے کل ملاقات کرے گا۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں ممبران و سیکرٹری الیکشن کمیشن شریک ہوئے ، الیکشن کمیشن گورنر پنجاب سے کل ملاقات کرے گا ۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے گورنرپنجاب کو خط لکھ دیا ۔ الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب سے ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا ہے ، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں وفد گورنر پنجاب سے الیکشن تاریخ پر مشاورت کرے گا ، الیکشن کمیشن کے وفد میں سیکرٹری،سپشل سیکرٹری اور ڈی جی لاء شریک ہوں گے۔