محمد حفیظ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے

13 Feb, 2023 | 03:23 PM

ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے احسان علی انجری کے بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل سے باہر ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے احسان علی کی جگہ محمد حفیظ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن آج سے شروع ہو گا۔ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں