ویب ڈیسک:آڈیو لیک کیس میں ایف آئی اے نے سینیٹر شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق شوکت ترین کیخلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، آئی ایم ایف پروگرام ناکام بنانے کیلئے شوکت ترین نے سابق صوبائی وزرائے خزانہ کوکال کی۔
شوکت ترین کیخلاف مقدمہ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ میں درج کیا گیا، پنجاب اور خیبرپختونخوا وزرا کوآئی ایم ایف پروگرام ناکام کرنے کیلئے کا ل کی گئی ہے۔