ویب ڈیسک:معروف ہدایت کار، صدا کار، اداکار اور میزبان ضیا محی الدین 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، انہوں نے تین شادیاں کیں، جن سے اُن کے چار بچّے ہیں۔
ضیا محی الدین کی تیسری اہلیہ کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہے، ضیا محی الدین کی تیسری اہلیہ عذرا محی الدین ہیں، صدا کار نے عذا محی الدین سے 1994 میں شادی کی تھی۔ عذرا محی الدین سے ان کی ایک صاحبزادی ہیں۔
View this post on Instagram
عذرا محی الدین گاہے بگاہے اپنے شوہر ضیا محی الدین کے ساتھ تصاویر و ویڈیوز انسٹاگرام پر بھی اپلوڈ کرتی رہتی تھیں۔
53 سالہ عذرا محی الدین بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں، انہوں نے بےشمار ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کے نامور ڈراموں میں دو قدم دور تھے، یہ رہا دل، تم کون پیا، میری ذات ذرہ بے نشاں، بُری عورت، بول میری مچھلی وغیرہ شامل ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ ستّر کے عشرے میں ذوالفقار علی بھٹو کےدَورِ حکومت میں ضیاء صاحب کو ’پی آئی اے آرٹس اکیڈمی‘ کاڈائریکٹر بنایا گیا۔رقص میں کمال رکھنے والی ، ناہید صدّیقی سے اُن کی ملاقات یہیں ہوئی تھی۔ وہ اکیڈمی میں مستقل طور پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتی تھیں اورکچھ وقت بعد یہی ناہید اُن کی دوسری اہلیہ بن گئیں۔
ناہیدصدّیقی نے اس فن کواگلی نسلوں تک منتقل کرنے کے لیے رقص کی باقاعدہ تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ ناہید کا ایک بیٹا ہوا۔ ضیا محی الدین کی پہلی اہلیہ کا نام سرور زمان تھا، جس سے ان کے دو بیٹے ہوئے۔