ننکانہ، توہینِ مذہب کے ملزم کے قتل کا مقدمہ درج

13 Feb, 2023 | 09:04 AM

ویب ڈیسک: ننکانہ میں توہینِ مذہب کے الزام میں تھانے میں بند ملزم کے قتل کا مقدمہ چوبیس گھنٹے بعد درج کرلیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ہجوم نے حوالات میں بند ملزم کو تھانے سے نکال کر قتل کردیا تھا، تھانے پر دھاوا بول کر فرنیچر، کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی توڑ ڈالا تھا، پولیس اہلکار جان بچا کر تھانے سے بھاگ گئے تھے۔

آر پی او شیخو پورہ کا کہنا تھا کہ ملزم کو ہلاک کرکے ہجوم نے مقتول کی لاش کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی، پولیس نے ہجوم کو روکا اور اسے منتشر کیا۔ ملزم توہین مذہب کے الزام میں تھانے میں بند تھا۔ اہل علاقہ کے مطابق ملزم سابقہ بیوی کی تصویر مقدس اوراق پر لگاکر جادو ٹونا کرتا تھا۔

مزیدخبریں