ویب ڈیسک: ارشد شریف قتل کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی سے یو اے ای اور کینیا میں تحقیقات پر رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر قائم کی گئی جے آئی ٹی گزشتہ ماہ 12 جنوری کو دبئی گئی تھی، وہاں ایک ہفتے انکوائری کے بعد کینیا روانہ ہوئی تھی۔دونوں ممالک میں تحقیقات مکمل کر کے یہ اسپیشل جے آئی ٹی 2 فروری کو پاکستان واپس پہنچ چکی ہے۔