ویب ڈیسک: معروف ہدایتکار، اداکار اور ٹی وی میزبان ضیاء محی الدین 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
ضیا محی الدین کی عمر 91 برس تھی۔ ضیامحی الدین کو 1962 میں فلم لارنس آف عریبیہ میں کام کرنے کا موقع ملا،انھوں نے فلم لارنس آف عریبیہ میں ایک یادگار کردار ادا کیا۔ضیا محی الدین نے’ضیا محی الدین شو’ کے نام سے ایک اسٹیج پروگرام کی میزبانی بھی کی۔حکومت کی جانب سے انہیں فنی خدمات پر ن سال 2012 میں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔
ضیا محی الدین ان چند پاکستانیوں میں شامل ہیں جنھوں نے پاکستان سے باہر جا کر بھی تھیٹر اور فلموں میں کام کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’پچھلے کئی برس سے ناپا میں ہم سال میں ایک بار دنیا کے عظیم ڈراموں میں سے کوئی نہ کوئی ایک پیش کرتے ہیں۔ جب ہم عظیم ڈرامہ نویسوں کا ذکر کرتے ہیں تو سب سے پہلے شیکسپیئر ہیں۔‘
ضیا محی الدین نے سال 1950 میں رائل اکیڈمی آف تھیٹر اینڈ آرٹس سے وابستگی اختیار کی اور صداکاری اور اداکاری کا سلسلہ شروع کیا۔ 1956 میں وہ پاکستان واپس لوٹے لیکن جلد ہی ایک سکالر شپ پر انگلستان واپس چلے گئے جہاں انھوں نے ڈائریکشن کی تربیت حاصل کی۔
ضیا محی الدین کو ہم نے ٹی وی پر کئی پروگرامز کی میزبانی کرتے دیکھا اور کئی دہائیوں سے محرم کے دوران مرثیے سناتے سنا ہے۔