ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات 34 ہزار سے متجاوز

13 Feb, 2023 | 08:03 AM

ویب ڈیسک: ترکیہ   اور   شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی  ہیں۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں 29 ہزار 605 اور شام میں 4 ہزار 500 اموات ہوئی ہیں۔ زلزلے سے تباہ عمارتوں کے ملبے سے لوگوں کی تلاش کا  عمل جاری، ترکیہ میں 140 گھنٹے بعد 7 ماہ کے بچےکو ملبے سے نکال لیا گیا، اس کے علاوہ  136 گھنٹے بعد 13 سال کی لڑکی کو  بھی ملبےسے نکالا گیا، ایک اور عمارت کے ملبے سے 70 سال کی ترک خاتون کو نکالا گیا۔

ترک وزارت انصاف نے ناقص تعمیرات میں ملوث افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے 12 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ 6 فروری کو آنے والے   زلزلے سے ترکیے میں 6   ہزار عمارتیں تباہ ہوئی ہیں اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کا کہناہے کہ دونوں ملکوں میں 2 کروڑ  60 لاکھ افراد متاثرہوئے ہیں، متاثرین کے لیے 4  کروڑ  28 لاکھ ڈالر کی فوری امدادکی اپیل کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہرکیا ہےکہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد  دوگنا ہوسکتی ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے مطالبہ کیا ہےکہ سلامتی کونسل ترکیہ   اور شام کے درمیان سرحد پار امدادی مراکز کھولنے کی اجازت دے۔

مزیدخبریں