(قذافی بٹ)موٹرسائیکل سوار کو دوسروں کے مقابلہ میں روڈ قوانین پر عملدرآمد اور زیادہ احتیاط کرنی پڑتی ہے تاکہ وہ حادثات سے بچا جا سکے لیکن افسوس کچھ نوجوان ایسے بھی ہیں جو خطرناک ڈرائیونگ ہی نہیں کرتے بلکہ ون ویلنگ بھی کرتے نظر آتے ہیں،ایسا ہی افسوسناک واقعہ گڑھی شاہو میں پیش آیا۔
گڑھی شاہو پل کے قریب ون ویلر حادثے کا شکار ہو گیا،ون ویلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی ۔حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 16سالہ حمزہ یعقوب سر پر گہری چوٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی،نوجوان کی شناخت کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ ون ویلنگ کے دوران ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس کے باعث کئی نوجوان یا تو معذور ہو جاتے ہیں یا اپنی زندگی سے ہی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔