ذیابیطس کے خلاف ملک کے سینئر فزیشنز صف آرا ہوگئے

13 Feb, 2022 | 07:04 PM

M .SAJID .KHAN

(عظمت مجید)پاکستان میں ذیابیطس کے بڑھتے خطرے کے خلاف ملک کے سینئر فزیشنز صف آرا ہوگئے، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے تحت قومی ذیابیطس تحقیقی گروپس کی تشکیل دی گئی۔

یہ تحقیقی گروپس پانچ یا اس سے زیادہ فزیشنز پر مشتمل ہیں،جو ذیابیطس کے مرض کے مختلف پہلوؤں پر ریسرچ کرکے اس سے بچاؤ اور کنٹرول کے لئے اپنی سفارشات پالیسی میکرز کو پیش کریں گے۔ اس حوالے سے اتوار کو پی ایس آئی ایم کے قومی ذیابیطس چیپٹر کا پہلا اجلاس وائس چانسلر یو ایچ ایس اور صدر پی ایس آئی ایم پروفیسر جاوید اکرم کی سربراہی میں ہوا۔

اجلاس میں پاکستان بھر سے آئے سینئر فزیشنز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔قومی ذیابطیس چیپٹر کے صدر پروفیسر زمان شیخ بھی اجلاس میں موجود تھے۔پروفیسر جاوید اکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، شوگر یا ذیابیطس کا مرض پاکستان میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے۔

 تقریباً 25 فیصد آبادی اس مرض میں مبتلا ہے، اب ضروری ہوگیا ہے کہ اس حوالے سے ریسرچ کے ذریعے شواہد لائے جائیں تاکہ اس مرض پر قابو پایا جاسکے۔

 

مزیدخبریں