لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مستقبل سے متعلق بڑا فیصلہ

13 Feb, 2022 | 03:48 PM

Sughra Afzal

ایجرٹن روڈ (راؤ دلشاد) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مستقبل میں کس ماڈل پر آپریٹ کرے گی، کمپنی کو آؤٹ سورس، ان سورس اور ہائیبرڈ ماڈل میں سے کس پیٹرن پر چلانا ہے، تعین کیلئے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مستقبل سےمتعلق بڑا فیصلہ ہوگیا، ویسٹ کولیکشن کے آئندہ نظام کے تعین کے حوالے سے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا گیا، ٹیکنیکل ورکنگ گروپ میں سپیشل سیکرٹری مسرت جبیں، کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان، ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر، سی ای او بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ہیڈ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ، سینئر منیجر آپریشنز راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ، جی ایم آپریشن ایل ڈبلیو ایم سی آصف اقبال شامل ہیں، ٹیکنیکل ورکنگ گروپ مستقبل میں کمپنی کے پرائمری و اسکنڈری ویسٹ کولیکشن کے پیٹرن پر سفارشات تیار کرے گا،ویسٹ ڈسپوزل کے امور کو نمٹانے کیلئے سفارشات تیار کرے گا۔

 لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی یومیہ 5 ہزار ٹن سے زائد پرائمری ویسٹ کو عارضی کولیکشن پوائنٹس پر پہنچا رہی ہے ۔

مزیدخبریں