عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کو منہ دکھائی میں کیا تحفہ دیا؟

13 Feb, 2022 | 02:49 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ  اور ان کی شادی سے متعلق مختلف انکشافات سامنے آگئے۔

عامر لیاقت نے چند روز قبل تیسری شادی کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے دی تھی اب بتایا جا رہا ہے کہ ان کی نئی اہلیہ دانیہ کا تعلق لودھراں کے نواحی گاؤں ڈانوراں سے ہے۔

 حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں میزبان نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ سے منہ دکھائی سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں دانیہ کا کہنا تھا کہ انھیں عامر لیاقت نے منہ دکھائی میں گاڑی گفٹ کی۔

دوسری جانب نجی ویب سائٹ اردو پوائنٹ کو دیے گئے انٹرویو میں دانیہ کے والد ملک مختیار ڈانور اور نانا ملک نظر ڈانور  نے مختلف انکشافات کیے اور شادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نئے جوڑے کو دعا بھی دی۔

دوران انٹرویو دانیہ کے نانا ملک نظر ڈانور نے بتایا کہ عامر لیاقت دانیہ کو نکاح کرکے لے کر گئے ہیں۔

نکاح میں عامر لیاقت کی جانب سے شرکت کرنے والے افراد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نانا نے انکشاف کیا کہ دانیہ سے نکاح عامر لیاقت اور ڈرائیور ہی آیا تھا اور وہ نکاح لودھراں میں کرکے گئے تھے۔

مزیدخبریں