ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ 7 کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔آج ہونے والے میچ میں کراچی اور پشاور مدمقابل تھے۔ کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پشاور زلمی نےمقررہ اوورز میں 194 رنز کا ہدف دیا تھا . جواب میں کراچی کی ٹیم 138 پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن7 کے میچز لاہور قذافی سٹیڈیم میں جاری ہیں۔ پی ایس ایل کا 19واں میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین میچ کھیلا گیا۔پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دے دی۔پوائنٹس ٹیبل پر ابھی تک بابرالیون کوئی بھی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکی۔
کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پشاور نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں کراچی کی ٹیم 138 پر ڈھیر ہوگئی۔کراچی کو شکست دے کر پشاور زلمی نے اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی ہے.
پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو سرفہرست ملتان سلطان ہے جس کے 12 پوائنٹس ہیں۔ 8 پوائنٹس کے ساتھ لاہور دوسرے،اسلام آباد یونائیٹڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی 6 پوائنٹس ہیں اور چوتھے، 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچواں نمبر پشاور زلمی ہے۔پوائنٹس ٹیبل کےآخر میں کراچی کنگز ہے جس نے ابھی تک کوئی بھی میچ نہیں جیتا۔