حافظ شہباز: سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کو خیر باد کہہ دیا۔ بوم بوم نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے سے معذرت کرلی۔
شاہد آفرید ی کا کہنا ہے کہ مجھے سپورٹ کرنے پر مداحوں کا شکرگذار ہوں، پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کرنا چاہ رہا تھا۔ لوئیر بیک انجری بہت پرانی ہے، میری گروئن، کمر اور پاوں کی انگلیاں بھی جواب دے چکی ہیں،صحت ہے تو سب کچھ ہے اپنی برداشت کے ساتھ کھیل رہا ہوں۔
خواہش تھی کہ پی ایس ایل اچھے طریقے سے ختم کروں برداشت ختم ہوچکی ہے. ندیم عمر کا شکریہ اور معذرت کہ پورا پی ایس ایل نہیں کھیل پا رہا. مداحوں کی وجہ سے آخری پی ایس ایل کھیلنا چاہ رہا تھا.