فیصل آباد تھانہ گڑھ کے علاقہ میں 18 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، ایف آئی آر میں انکشاف سامنے آگیا۔
راجن بی بی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ، ایف آئی آر میں انکشاف سامنے آگیا۔پولیس نے خاتون سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قتل اور زیادتی کی دفعات کے تحت درج ہوا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور زہر پلا دیا۔
راجن بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گئی ۔ایس پی صدر عبدالطیف کا کہنا ہے پولیس نے ملوث ملزمان کو حراست میں لے رکھا ہے۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے رپورٹ کا انتظار ہے ۔واقعہ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔