ایوارڈ نہ ملنے کا گلہ یا کچھ اور، شوکت ترین کیوں غصے میں آگئے؟

13 Feb, 2022 | 12:22 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: کارکردگی پر سوال توپہلےبھی اٹھتے تھے، مگرایوارڈ نہ ملنے کے بعد وزیروں کو سوال زیادہ چبھنے لگے ہیں۔ وزیرخزانہ شوکت ترین سے صحافی نے سوال کیا کہ تین وزیرپہلے بھی بدلےگئے۔ آپ کی کارکردگی سے بھی وزیراعظم مطمئن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین سے میڈیا نمائندوں نےسوال کیا کہ وزیراعظم کے ٹاپ ٹین کی کارکردگی ایوارڈ میں وزارت خزانہ کا نام نہیں۔ اس پر کیا کہیں گے؟ شوگت ترین نے جواب میں کہا کہ گھر چلے جائیں گے یار اور کیا کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات، خوردنی تیل جیسی اشیا باہر سے منگوارہے ہیں،جس کی وجہ سے مہنگائی ہے، درآمدی اشیائے ضروریہ کیلئے دعا ہی کرسکتے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہنگائی ہے، بڑھتی مہنگائی کو کم کرنے کے لئےہماری توجہ آمدن بڑھا نے پر مرکوز ہے، پاکستان کی معیشت صحیح سمت میں ہے، کھاتے داروں کا ڈیٹا مل گیا ہے اب انہیں ان کی آمدن دکھا کر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔  

مزیدخبریں