(ویب ڈیسک)جنگ کے خدشے کے پیش نظر امریکا کے بعد عرب ممالک نے بھی اپنے شہریوں کو یوکرین جانے سے روک دیا ۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر کویت نے اپنے شہریوں کو یوکرین کا سفر ملتوی کرنے کاحکم دیا ہے اور جو شہری یوکرین میں موجود ہیں انہیں فوری طور پر یوکرین چھوڑنے کا حکم دیا ہے ۔ متحدہ عرب امارات نے بھی اپنے شہریوں کو یوکرین کا سفر کرنے کے حوالے سے خبردار کیا کہ یوکرین جانے سے پرہیز کریں۔خیال رہے کہ جمعے کو امریکہ کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ روس نے یوکرین کی سرحد پر مزید فوجی بھیج دیئے ہیں اور وہ کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے ۔گزشتہ روز امریکا نے بھی اپنے تمام شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کا حکم دیا تھا ۔