پی آئی اے کو نئے سی ای او کی تلاش

13 Feb, 2022 | 10:57 AM

Malik Sultan Awan

پی آئی اے کے سی ای او کی مدت ملازمت کی مدت پوری، نئے سی ای او کے لئے پی ائی اے نے درخواستیں طلب کر لیں۔

پی آئی اے کے لئے نئے سی ای او کی تلاش شروع کردی، ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت کرلی۔  پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس میں سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کو مدت ملازمت توسیع کی پیشکش کی تھی۔

سی ای او پی آئی اے ایرمارشل ارشد ملک کی کی تین سالہ مدت ملازمت 25 اپریل کو ختم ہورہی ہے، ائیر مارشل ارشد ملک نے ائیر لائن میں مزید خدمات اور ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت کرلی، ائیر مارشل ارشد ملک کک جانب سے معذرت کے بعد نئے سی ای او کی تلاش شروع کردی۔

پی آئی اے کے نئے سی ای او کی تقرری کیلئے اشتہار جاری کردیا گیا، سی ای او کے لیے 20 سال کا ایوی ایشن سیکٹر کا تجربہ کے ساتھ 16 سال کی ایوی ایشن منجمنٹ اور انجینئرنگ سائنس کی قابلیت درکار ہے،سی ای او پی آئی اے کے لیے عمر کم سے کم 42 اور زیادہ سے زیادہ 62 سال کی شرط رکھی گئی ہے، سی ای او پی آئی اے کے لئے امیدوار 28 فروری تک درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔

مزیدخبریں