ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 7، سی سی پی او لاہور کی اہم ہدایت

PSL Matches Security
کیپشن: PSL Matches
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان سپر لیگ سیون، آج دو میدان سجنے کو تیار، سی سی پی او فیاض احمد دیو کی دونوں میچز کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 7 کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چھٹی کے دن لاہورئیے 2 مقابلے دیکھیں گے۔ ٹورنامنٹ کا 19واں مقابلہ پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز میں جوڑ پڑے گا جبکہ دوسرا میچ لاہور قلندز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ملتان سلطان ٹورنامنٹ میں سرفہرست، قلندرز دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے، گلیڈی ایٹرز چوتھے، زلمی پانچویں اور کنگز سب سے پیچھے ہیں۔ 

سی سی پی او لاہور فیاض دیو کا کہنا ہے کہ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے، حالیہ پی ایس ایل کے لئے پہلے سے زیادہ موثر سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔ آٹھ ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان دونوں میچز کی سکیورٹی پر تعینات ہونگے۔ انٹرنیشنل سپورٹس کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ، سیف سٹیز اتھارٹی سمیت دیگراداروں سے مکمل رابطہ میں ہیں۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ ٹیموں کی قیام گاہ،روٹس، سٹیڈیم کے گرد و نواح میں سرچ اینڈسویپ آپریشنز کئے جا رہےہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے ٹیمز کی قیام گاہ،روٹ اور سٹیڈیم کے گردو نواح میں مانیٹرنگ جاری ہے۔ ڈولفن سکواڈ، پیرو اور ایلیٹ ٹیموں کی پٹرولنگ بڑھا دی جائے۔ ٹیموں کے روٹ کی بلند عمارتوں، اہم پوائنٹس پر سنائپرز تعینات کئے جائیں۔ ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران ٹریفک مسائل کم سے کم کرنے کی کوشش کی جائے۔