راحت فتح علی خان کا انوکھا کارنامہ جو آج تک کوئی گلوکار نہ کر سکا

13 Feb, 2021 | 10:12 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42:  راحت فتح علی خان اتوار 14 فروری کو تاریخ میں پہلی مرتبہ نیا تجربہ کرنے جارہے ہیں، وہ live stream کے ذریعے دنیا بھر کے درجنوں ممالک میں آواز کا جادو جگائیں گے اور دو گھنٹے تک دلوں میں اتر جانے والی غزلیں پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق استاد راحت فتح علی خان پاکستان کے پہلے فن کار ہیں جنہیں سب سے زیادہ یوٹیوب پر دیکھا گیا۔ ان کا گایا ہوا گیت (ضروری تھا) کو یوٹیوب پر سو کروڑ سے زیادہ بار دیکھا اور پسند کیا گیا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے موسیقی کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کا اعزاز حاصل کرنے والے عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان کے گائے ہوئے زیادہ تر گیت رومانس اور محبتوں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ جنھیں  فلموں اور ٹیلیویژن ڈراموں میں غیر معمولی شہرت حاصل ہوئی۔ 

راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے ساتھ جو زندگی گزر رہی ہے وہ بہت خطر ناک ہے، لاک ڈاؤن کے دوران سب سے زیادہ اپنے مداحوں اور پیار کرنے والوں کو یاد کیا اور سب کے لیے دعا کی اللّٰہ تعالیٰ ان کو اپنی امان میں رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچپن سے استاد نصرت فتح علی خان نے مجھے سچی موسیقی کی تربیت دی۔

راحت فتح علی خان نے کہا کہ عاشقی سی وہ خود تو کبھی نہیں گزرے، لیکن ساری زندگی موسیقی سے عشق کیا، زندگی کا ایک ایک لمحہ محبت میں ڈوبا ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر امریکا کی درجنوں ریاستوں سمیت، یورپ، متحدہ عرب امارات، سری لنکا، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور دیگر ممالک میں موجود میرے لاکھوں مداح live stream کے ذریعے گھر بیٹھے میری غزلیں اور گیت سن سکیں گے۔

انٹرنیشنل میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے بتایا کہ استاد راحت فتح علی خان دو گھنٹے تک مسلسل پرفارمنس دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پروگرام میں گھر بیٹھے شرکت کے لیے ہمارے سوشل میڈیا سے رابطے میں رہیں، امید ہے ہمارا یہ نیا تجربہ کورونا کی اداس کیفیت کو دور کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔
 

مزیدخبریں