بال آئی اور بولڈ, کوہلی حیران و پریشان

13 Feb, 2021 | 08:58 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: معین علی کی گھومتی گیند نے کوہلی کو بھی گھمادیا، کلین بولڈ ہونے پر یقین نہ آیا تو ریویو لےلیا، جس پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بال آئی اور بولڈ,  ہیں کیا یہ آؤٹ تھا؟ بھارتی کپتان ویرات کوہلی معین علی کی گیند پر آؤٹ ہونے کےبعد منہ پر سوال سجائے وکٹ پر جم کر کھڑے رہے، امپائر نے بھی آؤٹ قرار دیا لیکن کوہلی کو کہاں یقین آنا تھا، وہ اس بات پرپکے تھے کہ وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔ ایسے میں کوہلی نے تھرڈ امپائر کا ریویو بھی لے لیا، لیکن وہی ہوا جو سب نے دیکھا تھا لیکن کوہلی نے نہیں دیکھا تھا۔

تھرڈ امپائر کےفیصلے پر کوہلی بوجھل قدموں کے ساتھ پویلین کی جانب لوٹ گئے، تاہم ان کے چہرے سے ایسے ہی لگ رہا تھا کہ وہ ڈریسنگ روم میں جاکر آؤٹ ہونے کی ویڈیو دوبارہ دیکھیں گے کہ کہیں انہیں غلط آؤٹ تو نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں