سفاک بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا

13 Feb, 2021 | 07:48 PM

Arslan Sheikh

اسرار خان: لیاقت آباد کے علاقہ میں بے رحم بیٹے نے فائرنگ کر کے ماں کی جان لے لی۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

خواتین پر ظلم و تشدد معاشرتی برائی اور قانوناً جرم ہے، جائیداد کا جھگڑا، گھریلو مسائل کی شکار مظلوم خواتین معاشرے میں ذلت وخواری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ نوجوان نسل اپنے بوڑھے ماں باپ کا سہارا بننے کی بجائے پراپرٹی کے حصول کیلئے ہر رشتے ناتے کو بھول جاتے ہیں اور ایک لمحے کیلئے بھی نہیں سوچتے کہ ہمارے ماں باپ نے کیسے سخت محنت پال پوس کر بڑا کیا ہے۔ 

لاہور کے علاقے سلامت پورہ گلی نمبر 11 میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 45 سالہ شہزادی بی بی کو اس کے بیٹے احمد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے جبکہ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

عورت جو ماں ہے، بہن ہے، بیوی ہے اور بیٹی ہے، اس کے باوجود عورت کو پرانے اور بے بنیاد نظریات کی بناہ پر ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے لیکن اس کے باوجود پاکستان میں خواتین پر تشدد، قتل غارت کے واقعات روز بہ روز بڑھ رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے گھناؤنے واقعات کی روک تھام کے لئے مجرموں کو سرعام عبرتناک سزائیں دی جائیں۔

مزیدخبریں